پربت روڈ پر خوفناک حادثہ: کار برساتی نالے میں جاگری، 3 خواتین جاں بحق

Last Updated On 23 February,2019 12:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں گاڑی برساتی نالے میں جاگری، حادثے میں 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک مرد اور خاتون زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون، پربت روڈ پر کار تیز رفتاری کے باعث برساتی نالے میں جاگری جس کی وجہ سے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھیں 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں، ڈرائیور حمزہ اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھی خاتون شدید زخمی ہوگئے۔

مرنے والوں میں رمشا، حنا اور ایشا جبکہ زخمیوں میں حمزہ اور نمرہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔