وزیراعظم کی لاہورآمد، کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے

Last Updated On 01 March,2019 02:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، ان کی وزیراعلی پنجاب سے بھی الگ ملاقات شیڈول ہے۔

وزیراعظم کی آج ایوان وزیراعلی آمد پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے استقبال کیا، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اورشفقت محمود بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت اور وزرا سے خطاب کریں گے، اس دوران ان کو صوبے میں امن و امان سمیت امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

عمران خان کی وزیر اعلی پنجاب سے علیحدہ ملاقات شیڈول ہے جس میں صوبے کے انتظامی معاملات اور سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔