وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس، آرمی چیف شریک

Last Updated On 27 February,2019 03:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس جاری ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف بھی شریک ہیں۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس میں پاک فضائیہ، پاک بحریہ کے سربراہان، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، خارجہ، دفاع، خزانہ اور دفاعی پیداوار کے وزراء، حساس اداروں کے سربراہان اور سیکیورٹی حکام موجود ہیں۔ اجلاس میں بھارتی دراندازی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ شرکاء کو پاکستان کی ایٹمی صلاحیت پر بریف کیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن پاکستان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام پر بریفنگ دیں گے، عسکری حکام پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر وزیراعظم کو بریف کریں گے، بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا معاملہ زیر غور آئے گا، وزیراعظم کو بھارتی طیارے مار گرائے جانے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
 

Advertisement