ملک بھر میں فضائی ایمرجنسی نافذ، فلائٹ آپریشن معطل

Last Updated On 27 February,2019 02:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں فضائی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور کے ایئر پورٹس بند جبکہ فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔ مسافر طیاروں کی روانگی تاحکم ثانی بند رہے گی۔

ایل او سی پر کشیدگی کے بعد مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو مسافروں طیاروں سمیت عام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے، ایئر پورٹ پر موجود مسافر طیاروں کو ٹیک آف نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق امارات جانے والی پروازکو روک لیا گیا ہے، ایئر پورٹ پر پروازیں تا حکم ثانی روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ پر جنگی طیاروں کے علاوہ کسی بھی پرواز کو ٹیک آف کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
 

Advertisement