جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے: دفتر خارجہ

Last Updated On 27 February,2019 04:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ نے بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق کر دی۔ پاکستان کو جواب دینے کے لئے مجبور کیا گیا، جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔

دفتر خارجہ نے کہا یہ کارووائی بھارتی جنگی جنون کا ردعمل نہیں تھا، پاکستان نے غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، کارووائی کا مقصد اپنے تحفظ کے حق اور حاصل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا تھا، پاکستان حالات مزید بگاڑنا نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا پاکستان کو مجبور کیا گیا تو جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں اور پیشگی دھمکی کے بعد کارووائی کی۔

ادھر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر کارروائی کی، پاکستان نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا جبکہ 2 بھارتی پائلٹس کی تلاش جاری ہے۔

بڈگام میں طیارے گرنے کی جگہ پر بڑی تعداد میں کشمیری جمع ہو گئے، جلتے طیارے دیکھ کر کشمیریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کشمیری پاک فضائیہ کی کاروائی پر انتہائی خوش ہیں۔
 

Advertisement