اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو انڈیا کی درخواست پر طے کئے گئے وقت کے مطابق واپس بھیجا گیا جس کی تصدیق امرتسر کے ڈپٹی کمشنر شیو دولر سنگھ نے بھی کی۔ بھارتی میڈیا پائلٹ کو تاخیر سے واپس دینے کا راگ الاپتا رہا۔
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کی درخواست پر طے کیے گئے وقت پر واپس بھیجا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کے ساتھ واپسی کا وقت 8 سے 9 بجے تک طے ہوا تھا۔ اصل صورتحال سے بے خبر بھارت کا میڈیا تاخیر کا رونا روتا رہا۔ واپسی کے وقت کی تصدیق امرتسر کے ڈپٹی کمشنر شیو دولر سنگھ نے بھی کی۔
پائلٹ ابھی نندن بھارت کے حوالے
ڈپٹی کمشنر کے جواب پر بھارتی میڈیا اپنا سا منہ لے کر رہ گیا، یوں پاکستان کے خلاف ایک اور جھوٹی کہانی گھڑنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔