سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان موخر، ذرائع

Last Updated On 02 March,2019 11:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ اسلام آباد کے ذرائع کے مطابق عادل الجبیر نے طے شدہ پروگرام کے مطابق آج پاکستان آنا تھا تاہم انکا دورہ پاکستان موخر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا دورہ بھارت بھی موخر کردیا گیا ہے۔

عادل الجبیر نے پاک بھارت تناؤ کے تناظر میں دونوں ملکوں کا دورہ کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق عادل الجبیر نے ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچانا تھا، عادل الجبیر کا دورہ ممکنہ طور پر ایک ہفتے کے لئے موخر ہوا ہے۔