اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی کیس میں جواب تیار کر لیا، رواں ہفتے نیب راولپنڈی کو جمع کرا دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تمام الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔ سابق وزیراعظم کی قانونی ٹیم نے جواب میں کہا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ قواعد کے مطابق دیا۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ قطر سے ایل این جی کم ترین ریٹس پر حاصل کی اور ملک میں توانائی بحران کی وجہ سے قطر سے ایل این جی خریدی۔