فتح کے دن قریب ہیں، مریم نواز

Last Updated On 24 February,2019 09:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے جبکہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتح کے دن قریب ہیں، مشکل وقت جلد ختم ہو جائے گا۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا جناح اسپتال میں نواں روز ہے۔ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف بھائی کی عیادت کے لئے پہنچے تو غیر رسمی گفتگو میں ہائیکورٹ کے فیصلے بارے میں کہا کہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔ جب بھی عدالت نے بلایا، ضرور پیش ہوں گا۔

کارکنوں اور سیکورٹی گارڈز کے درمیان دھکم پیل روز کا معمول بنتا جا رہا ہے۔ مریم نواز بھی والد کی عیادت کے لئے آئیں تو دھکم پیل میں ایک کیمرہ مریم نواز کے سر پر لگ گیا۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فتح کے دن قریب ہیں، جلد اچھا وقت آئے گا، والد کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی انجیوگرافی بارے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
 

Advertisement