شہباز شریف اور مریم کی جناح ہسپتال آمد، نواز شریف سے ملاقات

Last Updated On 16 February,2019 03:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مریم نواز نے جناح ہسپتال میں نواز شریف سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے کہا اللہ تعالی جلد بڑے بھائی کو صحت عطا فرمائیں گے، ہسپتال آیا ہوں ملکر بات کروں گا، پہلے ہی کہا تھا کہ ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلوں گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا ظلم کی رات جلد ختم ہو جائے گی، انشااللہ حالات جلد بہتر ہو نگے، نوازشریف ثابت قدم رہے۔ یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

نواز شریف کی صحت سے متعلق پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج عارف تجمل کا کہنا ہے ہمیں حکومت کی طرف سے بہترین علاج کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے، ہمارے پاس جو سہولیات ہیں وہ بھرپور طریقے سے دیں گے۔ انہوں نے کہا مریض کی میڈیکل ہسٹری کو کسی سے شئیر کرنا مناسب نہیں، نواز شریف تمام سہولیات سے مطمئن ہیں۔

پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج عارف تجمل کا کہنا تھا ذاتی معالج کو بورڈ میں شامل نہیں کرسکتے، مشورہ ضرور کیا جاسکتا ہے، جب تک بورڈ کے ڈاکٹرز بیٹھ کر میڈیکل ہسٹری نہیں دیکھ لیتے، آگے لائحہ عمل طے نہیں ہوگا۔