پاکستان میں اقلیتیں سفید رنگ کی صورت میں پرچم کا حصہ ہیں: فواد چودھری

Last Updated On 05 March,2019 08:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے پاکستان میں اقلیتیں سفید رنگ کی صورت میں پرچم کا حصہ ہیں، فیصل واوڈا کی کنٹرول لائن پر تصاویر بنوانے سے کوئی قیامت نہیں آگئی، 14 دن میں نیا ایم ڈی پی ٹی وی لگائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک بھارت کشیدگی میں کمی آ رہی ہے، پاکستان جنگی جنون کا شکار نہیں ہوا، دوست ممالک اور امریکا نے پاکستان کے موقف کی تائید کی۔ انہوں نے کہا بھارت کے اندر سے بھی مودی کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، نیشنل سیکورٹی کمیٹی نے انتہا پسندی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا، کشیدگی میں کمی کا کریڈٹ وزیراعظم، فوجی قیادت کو جاتا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا موجودہ صورتحال میں سیاستدانوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، عوام اس بحران میں جنگی جنون کا شکار نہیں ہوئے، بھارتی میڈیا کا بھی پوری دنیا میں مذاق اڑا، دنیا میں پاکستان کا قد بڑھا ہے۔
 

Advertisement