نواز شریف کی صحت انتہائی خراب، جان کو خطرہ ہوسکتا ہے: مریم نواز

Last Updated On 05 March,2019 09:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز کا کہنا ہے نواز شریف کی صحت سے متعلق حکومتی رویہ حیران کن ہے، ان کی صحت انتہائی خراب، جان کو خطرہ ہوسکتا ہے، نواز شریف کی صحت سے متعلق تشویش ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی ملاقات ہوئی۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا میرے والد کو انجائنا کا حملہ ہوا جس پر انہیں سپرے دیا گیا، نواز شریف نے کہا اس درد کا کسی کو بتائیں گے نہ شکایت کریں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا نواز شریف نے بتایا ایک ہفتے میں 4 بار ایسا درد ہوا، میرے والد کو ہسپتال لے جایا گیا مگر ان کا علاج نہیں ہوا۔
 

Advertisement