آرمی چیف سے جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

Last Updated On 06 March,2019 07:19 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی جبکہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف نے امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

جنرل ابرہاڈ زورن نے اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا اور پاک جرمنی باہمی تعاون مزید بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ جنرل ابرہاڈ نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انھیں جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔