مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے چوکس ہیں،ترجمان پاک فوج

Last Updated On 05 March,2019 08:22 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی پانیوں میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، فضائیہ بھی پوری طرح چوکس ہے جبکہ پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیا۔

بھارتی آبدوز کی پاکستانی پانیوں میں داخلے کی کوشش ناکام، پاکستان نیوی نے بھارتی آبدوز کو سراغ لگا لیا۔ پاکستان نیوی سمندی حدود کی نگہبانی کے لیے ہمہ وقت تیار، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کی شدت میں کمی آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو سمندری محاذ پر بھی ناکامی، بحریہ نے انڈین آبدوز کا سراغ لگا لیا

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔ پاکستان نے بھارتی آبدوز کا بروقت سراغ لگا کر اسے واپس جانے پر مجبور کیا۔ فضاؤں سرحدوں کی حفاطت کے لیے پاک فضائیہ بھی پوری طرح الرٹ ہے۔

ایل او سی کی صورتحال پر ترجمان پاک فوج نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں حالات نسبتاً بہتر ر ہے۔ تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے 26 سالہ شرافت زخمی ہو گیا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

 

Advertisement