پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں: چین

Last Updated On 08 March,2019 07:29 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے پاک بھارت کشیدگی کم کروانے کے لیے کردار ادا کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نیوکلئیر ممالک مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کریں۔

خطے میں جاری کشیدگی کوکم کرنے میں چین کا کردار، چینی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے چین نے تعمیری کردار ادا کیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نیشنل پیپلز کانگریس کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد اور نئی دلی کو مل بیٹھ کر معاملا ت حل کرنے چاہیں۔
چین نیوکلئیر ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ جلد ازجلد مسائل حل کر کے لمبے عرصے تک بہتر تعلقات کو مضبوط بنائیں۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ پاکستان اور بھارت کا کشیدگی کو ختم کر کے مذاکرات کی میز پر آنے کا خیر مقدم کرے گا۔

 

Advertisement