حکومت پنجاب کا صوبے میں 5 نئے ہسپتال بنانے کا فیصلہ

Last Updated On 11 March,2019 12:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں 5 نئے ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے ساتھ پیرا میڈیکل اور نرسنگ کالج بھی ہونگے، وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کی منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق نئے ہسپتال میانوالی، اٹک، لیہ، مظفر گڑھ اور راجن پور میں بنائے جائیں گے، ان ہسپتالوں کی گنجائش 200 بیڈز پر مشتمل ہو گی اور ان کے ساتھ پیرا میڈیکل اور نرسنگ کالج بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ان نئے ہسپتالوں کو 2 سے 3 سال کے عرصے میں مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے تا کہ ان علاقوں کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات جلد میسر آ سکیں۔
 

Advertisement