عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلے گئے

Last Updated On 09 February,2019 12:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلی پنجاب عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب چلے گئے، سپیکر پنجاب اسمبلی پہلے ہی عمرے کے لئے جاچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، عثمان بزدار نے دیگر مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہو کر بورڈنگ کارڈ لیا، مسافروں نے وزیراعلیٰ سے ہاتھ ملایا، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی بھی عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب ہیں، وہ 13 فروری کو وطن واپس پہنچیں گے۔

سینئر وزیر علیم خان گرفتار ہو چکے ہیں، ابھی تک کسی کو سینئر وزیر کا درجہ نہی دیا گیا، پنجاب کے معاملات پر اب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ہی نظر رکھیں گے۔
 

Advertisement