راجہ بشارت کے خلاف نااہلی کیس: الیکشن کمیشن کو دوبارہ نوٹس

Last Updated On 07 February,2019 04:41 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت کی نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو جواب کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

درخواست راجہ بشارت کی مبینہ اہلیہ سیمل راجہ کی طرف سے دائر کی گئی ہے، درخواست گزار اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ راجہ بشارت کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور راجہ بشارت کا جواب رہتا ہے عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن سپیشل میسنجر کے ذریعے دوبارہ نوٹس بھیجا جائے اس موقع پر فریقین کے وکلاء نے جواب جمع کرانے کی مہلت کی استدعا کی۔ جسے منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیمل راجہ نے کہا کہ میں بد قسمتی سے ان کی اہلیہ ہوں، جو آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتا اسے گھر جانا چاہیے۔ 

Advertisement