سانحہ ساہیوال: وزیراعلیٰ پنجاب نے عدالتی کمیشن کے فوری قیام کا مطالبہ مسترد کر دیا

Last Updated On 31 January,2019 11:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر عدالتی کمیشن کے فوری قیام کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر عدالتی کمیشن کی فوری ضرورت نہیں، سانحہ کی تحقیقات شفاف انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحقیقات میں کوئی مسئلہ ہوا تو پھر دیکھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ساہیوال سانحے کے بعد پانچ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر چکے ہیں جبکہ دو افسران کے خلاف معطلی کے بعد انضباطی کارروائی بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث ہر شخص کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، سانحہ ساہیوال کے حوالے سے دو روز میں دوبارہ بریفنگ لوں گا، لواحقین کو 2 کروڑ روپے کی رقم ادا کی جائے گی۔
 

Advertisement