سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Last Updated On 31 January,2019 07:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ جے آئی ٹی کو کالعدم قرار دے کر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے قائم جوائنٹ انوسٹی گیش ٹیم (جے آئی ٹی) کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ سانحہ میں ہلاک ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

اس درخواست میں پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کالعدم قرار دینے اور جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔