مقامی بلدیاتی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

Last Updated On 08 February,2019 01:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کنٹونمنٹ بورڈ کی والٹن وارڈ 6 سے بلدیاتی نمائندے فیاض بھٹی نے پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آصف, سلیمان اور ہاشم صاحب نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ ہمایوں اختر خان نے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا اور پارٹی پرچم کا مفلر بھی پہنایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے بلدیاتی نمائندوں کی 13وکٹیں گرائیں تھی وزیراعظم عمران خان سے 13 اضلاع کے بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں نے ملاقات کی تھی اور مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا

وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں بلدیاتی نمائندوں نے لاہور ایئرپورٹ لاؤنج میں ملاقات کی تھی جس میں صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر کے مطابق پنجاب کے 13 ضلعی کونسل کے سربراہوں نے (ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔.
 

Advertisement