کالعدم تنظیموں کی مدد سے الیکشن جیتنے والوں کوالگ کرنا چاہیے: بلاول بھٹو

Last Updated On 19 March,2019 11:57 am

کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کالعدم تنظیموں کی مدد سے الیکشن جیتنے والوں کو الگ کرنا چاہیے، ایسے وزرا کو نکالنے کے مطالبے پر اینٹی اسٹیٹ قرار دیا گیا، دھمکیاں اور نوٹسز موقف سے نہیں ہٹا سکتے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہمیں موت کی دھمکیاں اور نیب کے نوٹسز دیئے گئے، کالعدم تنظیموں کی الیکشن میں سپورٹ لینے والوں کو الگ کرنا چاہیے، ایسے وزرا کو نکالنے کے مطالبے پر مجھے اینٹی اسٹیٹ قرار دیا گیا، یہ سب کچھ ہمیں اصولی موقف سے نہیں ہٹا سکتا، این ایس سی پارلیمنٹری کمیٹی بنا کر گروپوں کیخلاف کارروائی کریں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا ایسے وزرا کو وفاقی کابینہ سے الگ کر دینا چاہیئے، ایسے گروپوں سے حکومت کو دوری اختیار کرنی چاہیئے۔