'ستاروں کی آواز پاکستان زندہ باد'، 23 مارچ کی مناسبت سے نیا پرومو جاری

Last Updated On 19 March,2019 05:54 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر نے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے نیا پرومو جاری کر دیا، پرومو ستاروں کی آواز پاکستان زندہ باد کے عنوان سے ہے، پرومو میں مختلف فنکار پاکستان سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان پریڈ کے خصوصی سلوگن اور نغمے کے پرومو کا اجرا کیا تھا۔ ترجمان پاک فوج کا ٹویٹ کے ذریعے کہنا تھا ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

مہاتیر محمد تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے

آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے یوم پاکستان پریڈ میں شریک ہوں گے، آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کے پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے، ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

آذر بائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف اور بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ تقریب میں شریک ہوں گے، سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں موجود ہوں گے۔