23 مارچ کیلئے پرومو جاری، مہاتیر محمد تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے

Last Updated On 13 March,2019 11:58 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان پریڈ کے خصوصی سلوگن اور نغمے کے پرومو کا اجرا کر دیا، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

 میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے یوم پاکستان پریڈ میں شریک ہوں گے، آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کے پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے، ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

آذر بائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف اور بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ تقریب میں شریک ہوں گے، سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں موجود ہوں گے۔