سانحہ کرائسٹ چرچ، شہید سہیل شاہد کےاہلخانہ کو ویزہ جاری

Last Updated On 19 March,2019 04:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے پاکستانی سہیل شاہد کےاہل خانہ کو ویزہ جاری کر دیا گیا، ان کی والدہ اور 2 بھائی نیوزی لینڈ جائیں گے۔

شہید سہیل شاہد کے اہل خانہ کو 30 روز کیلئے ویزہ جاری کیا گیا ہے، ان کی غمزدہ والدہ اور دو بھائی پاکستانی وزارت خارجہ کی خصوصی کوششوں پر جاری کئے گئے ویزے پر نیوزی لینڈ جائیں گے جہاں وہ سہیل شاہد کی تدفین میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ ہفتے مسلح افراد نے نماز جمعہ کے دوران مساجد میں اندھا دھند گولیاں برسا کر 50 نمازیوں کو شہید کر دیا تھا جس کے نتیجے میں 10 پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے تھے۔