عائشہ گلالئی نے شیخ رشید کی نااہلی کیلئے درخواست دیدی

Last Updated On 20 March,2019 05:08 pm

(روزنامہ دنیا): تحریک انصاف (گلالئی گروپ)کی سربراہ عائشہ گلالئی نے وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیوبیان میں آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی اورکہا کہ مندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی، شیخ رشید کے ویڈیو پیغام سے پاکستانی عوام کو اقلیتوں کے خلاف اشتعال دلائے جانے کا خطرہ ہے ، ایسا بیان دے کراپنے عہدے کے حلف کی خلاف ورزی کی ہے انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل کیا جائے ۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے عائشہ گلالئی نے کہا شیخ رشیدکو گلی محلوں کی باتیں تو آتی ہیں لیکن کام کی بات نہیں آتی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا، ہمارے حکمران باہر کی دنیا سے ہی کچھ سیکھ لیں۔