چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اسد منیر کے خط پر نوٹس لے لیا

Last Updated On 21 March,2019 03:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بریگیڈیئر ریٹائر اسد منیر کی مبینہ خودکشی سے قبل لکھے گئے خط کا نوٹس لے لیا اور چیئرمین نیب جسٹس جاویداقبال سے رپورٹ طلب کرلی۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی مبینہ خودکشی سے قبل لکھا گیا خط سپریم کورٹ کو موصول ہو گیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے خط پڑھنے کے بعد نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو بریگیڈیئرریٹائرڈ اسد منیر نے مبینہ طور پر خود کشی کی۔ انہوں نے خط بھی چھوڑا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نیب انہیں بے بنیاد مقدمات میں نامزد کر رہا ہے، نیب کے رویئے سے تنگ آکرخودکشی پر مجبور ہو رہا ہوں۔ انہوں نے چیف جسٹس سےمعاملہ پرنوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔