اٹک: مٹی کا تودہ گرنے سے ایک خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Last Updated On 22 March,2019 11:17 am

اٹک: (دنیا نیوز) اٹک میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ اٹک کے گاؤں اڑانگ میں پیش آیا، پہاڑ کے اندر بنے گھر کے کمرے پر مٹی کاتودہ گر گیا، حادثے میں 6 افراد کی جان گئی، جن میں 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔ مقامی لوگوں نے لاشیں ملبے سے نکال لی ہیں۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔