وزیراعظم عمران کا آئندہ ماہ دورہ چین کا شیڈول طے

Last Updated On 27 March,2019 03:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران کا آئندہ ماہ دورہ چین کا شیڈول طے کر لیا گیا، وزیراعظم 27 اپریل کو 3 روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ سمیت دیگر کابینہ ارکان وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دوسرے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کریں گے، فورم میں دنیا بھر سے 100 سے زائد ممالک کے سربراہان اور مندوبین شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان فورم کی سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیر اعظم دورہ چین کے دوران چینی صدر، وزیر اعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریںگے، پاکستانی اور چینی قیادت کی ملاقاتوں میں سی پیک منصوبے میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان کو دورہ چین کی دعوت چینی صدرشی جن پِنگ نے دی ہے۔