لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج نے ڈاکٹر عدنان نے معمول کا چیک اپ کیا اور صحت کے حوالے سے مشاورت کی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے رہائی کے بعد جاتی امرا میں پہلے روز والدہ اور بیٹی کے ہمراہ ناشتہ کیا۔ ڈاکٹر عدنان اور شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں نے ان کا چیک اپ بھی کیا۔
نواز شریف سے آج شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کی ملاقات بھی متوقع ہے۔ علاج کے حوالے سے نواز شریف نے اہلخانہ اور ڈاکٹر عدنان سے مشاورت بھی کی۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے شریف میڈکل کمپلیکس میں داخل ہونے کی تجویز پر بھی زیر غور کیا تاہم حتمی فیصلہ لندن میں موجود معالج ڈاکٹر لارنس سے مشاورت کے بعد ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما طارق فضل چودھری بھی نواز شریف سے ملاقات کے لئے جاتی امرا پہنچے اور اہم معاملات پر گفتگو کی۔