بالاکوٹ حملہ: یورپی خلائی ادارے نے بھارتی دعویٰ بے نقاب کر دیا

Last Updated On 28 March,2019 06:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) یورپی خلائی ادارے نے بھارت کے جھوٹے دعوے کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔ نئی ہائی ریزولوشن تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بالاکوٹ میں بم کھلے علاقے میں گرائے گئے۔

بھارت کے بالا کوٹ پر فضائی حملہ کرنے کے دعویٰ کا پول ایک بار پھر کھل گیا۔ یورپی خلائی ادارے نے بھارتی دعوے کہ ایک دن بعد کی مزید بہتر تصاویر جاری کر دیں۔

یورپی خلائی ادارے کی جانب سے جاری کردہ تصاویر کے مطابق واقعہ میں کوئی عمارت تباہ نہیں ہوئی، تمام بم کھلے علاقے میں گرائے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی افسران نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ بالاکوٹ میں اسرائیلی ساختہ "سپائس 2000" بم کا استعمال کیا گیا۔ یہ بم
گائیڈنس کے ساتھ چار سو کلو سے زائد بارودی مواد لے کر 60 کلومیٹر تک حدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

بھارتی طیاروں نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے عجلت میں پے لوڈ سے جان چھڑائی اور اس پے لوڈ میں شامل یہ بم جنگل میں گرے۔