وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہوئی تھی: چودھری نثار

وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہوئی تھی: چودھری نثار

چودھری نثار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 8 ماہ میں عوام کو مایوس کیا، اپوزیشن جماعتوں کے پاس حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا سنہری موقع ہے۔

کاروباری شخصیت چودھری خالد سلیم کے بھائی طارق جمیل کی وفات پر ان کے گھر بحریہ ٹاؤن میں فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو میں انہوں نے کہا ہر نئی حکومت سے عوام کو بہت زیادہ توقعات ہوتی ہیں مگر عمران خان نے جتنے سہانے خواب عوام کو دکھائے تھے اتنا ہی عوام کو مایوس کیا۔