مردان میں جاپانی حکومت کے تعاون سے پنک بس سروس کا افتتاح

Last Updated On 04 April,2019 01:14 pm

مردان: (دنیا نیوز) مردان میں جاپانی حکومت کے مالی تعاون سے پنک بس سروس کا افتتاح کر دیا گیا، شہر میں 7 بسیں چلائی جائینگی، منصوبے پر 7 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

منصوبے کی افتتاحی تقریب خیبر پختون خوا ہاوس مردان میں منعقد ہوٸی جس میں اراکین اسمبلی عبدالسلام افریدی، ملک شوکتم، طفیل انجم، ساجدہ حنیف، رکن قومی اسمبلی شاہین سیف اللہ، ضلع ناظم احتشام خان، ڈی سی مردان محمد عابد، منصوبے کی کنٹری ڈاٸریکٹرمس سمیتا اور مرد وخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

منصوبے کے تحت شہر میں 7 پنک بسیں چلائی جائینگی۔ ۔سات بسوں میں چار بسیں مردان پہنچ گئیں، شہر میں مختلف شاہراھوں پر ویٹینگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ منصوبہ جاپان حکومت کی تعاون سے شروع کیا گیا ھے۔ بسوں میں اے سی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی سہولت دستیاب ہو گی جبکہ بسوں کے ڈرائیور مرد اور کنڈکٹر خواتین ھوں گی۔

افتتاح کے موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ منصوبہ خواتین کےلئے ایک تحفہ ہے اور اس سے انہیں شہر کے اندر سفر میں آسانیاں ہونگیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں یہ منصوبہ ایبٹ آباد میں شروع کیا جائے گا۔