پشاور: کے پی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مصالحے میں چوکر مکس کرنیوالا تاجر گرفتار

Last Updated On 20 March,2019 12:48 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کے دوران مصالحے میں چوکر مکس کرنے والے تاجر کو گرفتار کر لیا۔

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق پشاور کے علاقے مرچ منڈی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک ہزار کلو گرام سے زائد رنگ شدہ چوکر برآمد کیا گیا۔

چوکر کو مصالحوں میں ملا کر منڈیوں میں بھیجا جاتا تھا، خیبرپختوںخوا فوڈ اتھارٹی نے چوکر ملانے والے تاجر کو گرفتار کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔