پشاور ہائیکورٹ کے باہر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ملزم گرفتار

Last Updated On 18 March,2019 01:41 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورہائیکورٹ کے باہر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے باہر پارکنگ میں کھڑی کار پر ملزم نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم ثمین شاہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ملک راجد اور ظہور علی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
 

Advertisement