اوچ شریف: لاوارث لاش کا معمہ حل، جعلی پیر نے ایک کروڑ ہتھیانے کیلئے قتل کیا

Last Updated On 18 March,2019 12:21 pm

اوچ شریف: (دنیا نیوز) اوچ شریف کے علاقے مامون آباد سے ملنے والی لاوارث لاش کا معمہ حل ہو گیا، جعلی پیر نے ایک کروڑ روپیہ بیمہ پالیسی کلیم ہتھیانے کے لئے مرید کو قتل کیا، حادثہ ظاہر کرنے کیلئے اس پر گاڑی چڑھا دی، پولیس نے دو ملزم گرفتار کر لیے، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔

اوچ شریف کے نواحی علاقہ مامون آباد سے ملنے والی لاوارث لاش کی شناخت ذوالفقار سکنہ فیروزہ کے نام سے ہوئی، پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کر کے ملزمان گرفتار کئے تو حقائق کچھ اس طرح سامنے آئے کہ جعلی پیر فیصل شاہ نے اپنے مرید مقتول ذوالفقار کے نام ایک کروڑ روپیہ کی بیمہ پالیسی کرائی اور خود کو فارم میں وارث لکھوایا، بیمہ پالیسی کی پہلی قسط کی ادائیگی کے بعد فیصل نے ذوالفقار کو دعوت کے بہانے گھر سے بلا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

حادثے کا ڈرامہ رچانے کے لئے ذوالفقار کے سر پر گاڑی بھی چڑھا دی، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا، پولیس نے ملزمان کو جیل بھجوا دیا۔

 

Advertisement