پشاور: سوشل میڈیا اکائونٹ سے شہری کی تصاویر شیئر کرنے پر لڑکی گرفتار

Last Updated On 18 March,2019 11:35 am

پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم نے پشاور میں کارروائی کے دوران سوشل میڈیا اکائونٹ سے شہری کی تصاویر شیئر کرنے پر لڑکی کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق پشاور کے علاقے سردار احمد جان کالونی میں کارروائی کی گئی جس کے دوران سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹ سے شہری کی تصاویر شیئر کرنے پر لڑکی کو گرفتار کیا گیا۔

لڑکی نے ابتدائی بیان میں جعلی اکاؤنٹ بنانے کا اعتراف کیا، ایف آئی اے کے مطابق کارروائی شہری کی شکایت پر کی گئی، ایف آئی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 

Advertisement