پشاور: ایف آئی اے کی کارروائی، بے نامی اکاؤنٹس میں ملوث ملزم گرفتار

Last Updated On 15 March,2019 03:56 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے پشاور میں بے نامی اکائونٹس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے مختلف بینکوں سے 9 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی۔

ایف آئی اے کے مطابق پشاور کے مال روڈ پر کارروائی کے دوران فضل خان نامی شخص کو گرفتار کیا گیا، ملزم کے مختلف بینکوں میں 35 اکاؤنٹس ہیں، گرفتار ملزم نے مختلف بینکوں سے 9 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
 

Advertisement