مانگا منڈی میں مزدور نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر دیا

Last Updated On 13 March,2019 10:32 am

لاہور: (دنیا نیوز) مانگا منڈی میں شک نے گھر اجاڑ دیا، شوہر نے بیوی اور 3 بچوں کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل اور ایک بچے کو زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 مانگا منڈی کے نواحی علاقے بستی لعل میں بیوی کے کردار پر شک پر ملزم جابر نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل اور بچے کو زخمی کر دیا۔ جاں بحق بچوں میں 3 ماہ کی عطیہ، 12 سالہ نوید، 2 سالہ تنویر اور بچوں کی ماں 30 سالہ نازیہ شامل ہے، زخمی بچے کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاہور میں منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ مانگا منڈی اور تھانہ کوٹ راھادکشن کی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 4 بچوں سمیت انکی ماں کی ہلاکت پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشک بار ہے۔

 

Advertisement