لاہور: نویں جماعت کے طالبعلم نے سکول پرنسپل کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

Last Updated On 13 March,2019 10:16 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے سندر میں نویں جماعت کے طالب علم نے تیز دھار آلے سے اپنے ہی سکول کی پرنسپل کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ پولیس نے 18 سالہ ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا۔

المناک واقعہ سندر میں پیش آیا جہاں نویں جماعت کے 18 سالہ طالب علم رضوان نے اپنے ہی مستقبل کو سنوارنے والی استاد کو تیز دھار آلے سے حملہ کر کے موت کی وادی میں دھکیل دیا۔

سکول پرنسپل نے رضوان کی پڑھائی میں عدم دلچسپی پر اس کے والدین کو آگاہ کیا تو رضوان نے ناراض ہو کر پرنسپل شگفتہ پر تیز دھار چھری سے حملہ کر دیا۔ اچانک حملے میں پرنسپل شگفتہ جاں بحق ہو گئی جبکہ بہن فوزیہ شدید زخمی ہوئی۔

شدت غم سے نڈھال مقتولہ پرنسپل شگفتہ کے والد نے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شاگرد کے ہاتھوں استاد کا قتل جہاں معاشرے کے دیوالیہ پن کا ثبوت ہے وہیں اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے کہ تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
 

Advertisement