لاہور: اینٹی نارکوٹیکس فورس کی کارروائیاں، 3 ملزم گرفتار

Last Updated On 12 March,2019 09:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں کسٹمز اور اینٹی نارکوٹیکس فورس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے غیرملکی کرنسی اور منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ملزم گرفتار کر لئے۔

 

 

پہلی کارروائی کسٹمز حکام نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کی ۔۔۔ جہاں شارجہ جانے والے مسافر کے جوتوں سے 36 ہزار 500 درہم اور10 ہزار یورو برآمد کر لئے گئے۔ ملزم قومی ائیر لائن کی پرواز سے شارجہ جا رہا تھا جسے گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری کارروائی اینٹی نارکوٹیکس فورس کی جانب سے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب کی گئی جہاں مسافر بس سے 55 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے 2 ملزموں سلیمان شاہ اور ناصر جمال کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق منشیات بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی تاہم گرفتار ملزموں سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

 

Advertisement