کراچی: ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

Last Updated On 13 March,2019 09:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو بھی لوٹتے تھے۔

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزمان کا گروہ نو افراد پر مشتمل ہے جو دو گروپوں میں کارروائیاں کرتا ہے۔ ملزمان ریحان اور گل زمان کو مسکن چورنگی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان وارداتوں کے بعد خیبرپختونخواہ فرار ہو جاتے تھے جبکہ ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل لفٹنگ کی سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ چوری کی موٹرسائیکل بلوچستان بیلا میں پندرہ سے بیس ہزار روپے میں فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
 

Advertisement