گوجرانوالہ: عدالت کے باہر ہتھکڑیاں لگے ملزمان کا مقدمہ مدعی پر تشدد

Last Updated On 20 March,2019 12:45 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں عدالت کے باہر ہتھکڑیاں لگے ملزمان کا مقدمہ قتل کے مدعی پر تشدد، پولیس کے مطابق تشدد کرنیوالے ملزمان مقدمہ قتل میں ملوث ہیں۔ دوسری طرف فیصل آباد کے سول ہسپتال میں ایکسرے کے لئے آئے دو گروپ آپس میں لڑ پڑے۔

گوجرانوالہ سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے خطرناک ملزم چندو بٹ نے ساتھی ملزم کے ہمراہ مقدمے کے مدعی کو ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تشدد کا واقعہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں عدالت کے باہر پیش آیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کے بعد ملزمان کو بخشی خانے میں بند کر دیا۔

دوسری طرف فیصل آباد کے سول ہسپتال کی ایمرجنسی اس وقت میدان جنگ بن گئی جب ایکسرے کے لئے آئے دو گروپ آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پرلاتوں، تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔ ایمرجنسی میں موجود سٹاف اور شہریوں نے بیچ بچاؤ کرا کے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔