گھوٹکی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد، سر میں گولیاں مارکر قتل کیا گیا

Last Updated On 20 March,2019 12:42 pm

گھوٹکی: (دنیا نیوز) گھوٹکی میں گڑنگی کے علاقے سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں سر میں گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے لیں۔

گھوٹکی کے قریب قومی شاہراہ کے پل کے نیچے اہل علاقہ نے چار افراد کی لاشیں دیکھیں اور پولیس کو اطلاع دی، پولیس کے مطابق چاروں افراد کو سروں میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ھے جن کی شناخت بیت اللہ، عبدالرؤف، حفیظ اللہ اور قاری جہانگیر کے ناموں سے ہوئی ھے۔

چاروں افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا گیا ہے، پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔