حمزہ شہباز کی نیب آفس پیشی، 32 سوال پوچھے گئے

Last Updated On 16 April,2019 08:25 am

لاہور: (دنیا نیوز) رمضان شوگر مل کے لیے نالے کی تعمیر سرکاری فنڈز سے کرنے کا الزام، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب کے دفتر پیش ہوئے۔ مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم نے رہنما مسلم لیگ ن سے سوال کیے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی قومی احتساب بیورو (نیب) دفتر لاہور میں پیشی پر ان سے نے 23 سوالات کئے گئے۔ نیب کی جانب سے پوچھا گیا کہ رمضان شوگر مل کے لئے نالے کی تعمیر سرکاری فنڈز سے کیسے کی گئی؟ علاقے کی تمام شوگر ملوں نے اپنے فضلے کے لئے اپنے پیسوں سے نالے کی تعمیر کی لیکن رمضان شوگر کے نالے پر سرکاری پیسے کا استعمال کیوں کیا گیا؟ جبکہ نالے کی تعمیر کے لئے سروے کروایا گیا، کیا آپ کے علم میں ہے؟

حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ نالے کے سروے سے متعلق معاملات میرے علم میں نہیں ہیں۔ رمضان شوگر ملز کے تمام معاملات سلمان شہباز دیکھتے ہیں۔ حمزہ شہباز کی نیب آمد کے موقع پر کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔