تیل کا نیا ذخیرہ ضلع راولپنڈی کے غوری بلاک سے دریافت

Last Updated On 19 April,2019 11:01 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) تیل کا نیا ذخیرہ ضلع راولپنڈی کے غوری بلاک سے دریافت کر لیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق، تیل کا ذخیرہ ضلع راولپنڈی کے غوری بلاک سے دریافت ہوا، ابتدائی نتائج کے مطابق کنویں سے یومیہ 372 بیرل تیل نکل رہا ہے، تیل کا ذخیرہ ماری پیٹرولیم کمپنی نے دریافت کیا۔

 یاد رہے کچھ روز قبل بحیرہ عرب میں کیکڑا بلاک میں زیر سمندر تیل کی تلاش کا کام تکنیکی خرابی کے باعث معطل کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تکنیکی خرابی ڈرلنگ کے دوران پیش آئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر بٹ یا رگ راڈ میں آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں تیل کی تلاش کا کام عارضی طور پر معطل کیا گیا۔