وفاق میں تبدیلیوں کے بعد عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس

Last Updated On 19 April,2019 12:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاق میں اہم تبدیلیوں کے بعد وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدات پنجاب کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 26 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جا رہا ہے، اہم فیصلے متوقع ہیں۔

پنجاب کابینہ کے سامنے گواہوں کے تحفظ کا ایکٹ 2018 پیش کیا جائے گا، پنجاب اینیمل ہیلتھ بل 2019 بھی کابینہ کے سامنے منظوری کے لئے پیش ہو گا، بناولنٹ فنڈ رولز میں ترامیم بھی منظوری کے کابینہ اجلاس میں زیر غور آئیں گی، کمپنیوں کی بندش کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیر غور آئے گا، پنجاب ورکرز فنڈز کے قیام کی بھی پنجاب کابینہ منظوری دے گی۔ 720 میگا واٹ کے کیرٹ پاور پراجیکٹ کے لئے زمین کی منتقلی کی بھی کابینہ منظوری دے گی۔

پنجاب کابینہ پنجاب تھر مل پاور پراجیکٹ کے لئے عارضی فنڈز کی منظوری دے گی، الیکٹرونک اسٹیمپ پیپرز رولز میں ترامیم بھی پنجاب کابینہ کے زیر غور آئیں گی۔ 2016-17 کی آڈیٹر جنرل کی حکومت پنجاب بارے رپورٹ بھی کابینہ اجلاس میں پیش ہوگی۔ سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کا بھی پنجاب کابینہ جائزہ لے گی۔ پی ایچ اے راولپنڈی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی منظوری دی جائے گی۔

پاپولیشن ویلفیئر کے پی ایس ڈی پی پروگرام برائے 2017 تا 2020 کی منظوری دی جائے گی، ڈینگی کی روک تھام کے لئے فوری طور پر ریگولیٹری اقدامات کی منظوری دی جائے گی، پنجاب گروتھ اسٹریٹجی بھی پنجاب کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔ پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن ایکٹ 2018 کا مسودہ بھی پنجاب کابینہ کے زیر غور آئے گا۔