وزیراعظم ایران پہنچ گئے، امام رضا علیہ السلام کے مزار پر حاضری

Last Updated On 21 April,2019 09:04 pm

مشہد: (دنیا نیوز) پاکستانی وزیراعظم عمران خان ایران کے دو روزہ دورے پر مشہد پہنچے جہاں انہوں نے مختصر قیام کیا، انہوں نے امام رضا علیہ السلام کے مزار پر خصوصی حاضری دی اور دعا مانگی۔

وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ایرانی سپریم لیڈر اور صدر حسن روحانی سے ملاقات کرینگے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ایران کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان مشہد ایئرپورٹ پر پہنچے تو گورنر جنرل خراسان علی رضا حسینی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر رفعت مسعود اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے مزار پر خصوصی حاضری دی۔ اس موقع پر دیگر وزرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم مزار پر حاضری کے بعد تہران روانہ ہوگئے۔