وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

Last Updated On 20 April,2019 10:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

دنیا نیوز کے مطابق سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں پنجاب کی صورتحال پر بات چیت کی۔ اس ملاقات میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو وزراء کی مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران صوبے میں عوام ریلیف کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔