پنجاب کابینہ کا اجلاس: بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون کی منظوری

Last Updated On 19 April,2019 03:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاق میں تبدیلیوں کے بعد وزیراعلی پنجاب کی پھرتیاں، کابینہ نے بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون کی منظوری دیدی، رمضان میں 2 ہزار دستر خوان اور 309 بازار لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ طالب رضوی کو بینک آف پنجاب کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پنجاب کابینہ کی میٹنگ ہر 15 دن بعد ہوا کرے گی، پریس کانفرنس کا مقصد کابینہ میں ہوئے فیصلوں سے آگاہ کرنا ہے، تھرمو پاور پرائیویٹ لیمیٹد کیلئے 10 ارب فنڈ کی منظوری دی گئی، ڈیرہ غازی خان کے کوہ سلیمانی علاقہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا فیصلہ ہوا ہے، پنجاب اینیمل ہیلتھ بل کی منظوری دی گئی ہے، واٹر ایکٹ 2019 کے مسودے کی منظوری دی گئی ہے جس کے چیئرمین وزیراعلیٰ ہوں گے۔

صمصام بخاری کا کہنا تھا پنجاب سیل ٹیکس کے سروسز ایکٹ میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے، پنجاب کابینہ میں تبدیلی کی فی الحال کوئی بات نہیں، چیف ایگزایکٹو چاہے تو اپنی ٹیم میں تبدیلی کرسکتا ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے انڈسٹریز اور حکومت ایک پیکج پر ہیں۔